دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست،سرفراز احمد کا ٹیم کے نام پیغام سامنے آگیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی ٹیم کے مستقل کپتان سرفراز احمد کا کھلاڑیوں کے نام پیغام سامنے آگیا ہے۔ پاکستانی ٹیم کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں دوسری ٹی ٹونٹی میں شکست کے بعد سرفراز احمد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ”کوئی بات نہیں یاروں،ٹیم لڑتی ہوئی نظر آئی ہے،ہم سب آپ کے ساتھ ہیں،حوصلے بلند رکھو اور درست سمت میں سفرجاری رکھو،شاباش ٹیم پاکستان“۔یاد رہے کہ 3ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8رنز سے شکست دیکر سیریز میں2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے ۔

تعارف: newseditor