زون VII‘فضل محمودنیشنل کلب کرکٹ چمپئن شپ کا کل سے آغاز

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کے سی سی اے زونVIIمیں فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چمپئن شپ کا 2سرسبز میدانوں پر کل 6فروری سے آغاز ہونے جارہا ہے ۔ جس میں زونVIIکی 24ٹیمیں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گی۔پہلا مرحلہ ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا ۔ دوسرے مرحلے میں 12ٹیمیں لیگ کی بنیاد پر حصہ لیں گی۔ جنہیں 3,3کے 4گروپ میں تقسیم کیا جائیگا۔ ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم براہ راست سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ تمام میچز 50اوورز پر مشتمل ہونگے۔سیکریٹری زونVIIمظہر اعوان کے مطابق پہلے ناک آؤٹ مرحلے کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ 6فروری کو 2میچز کھیلے جائیں گے۔ آصف آباد گراؤنڈ پر پاک کریسنٹ اور آصف آباد اسپورٹس جبکہ ناظم آباد جیم خانہ گراؤنڈ پر شاہی باغ اور شہریار اسپورٹس باہم مقابل ہونگی۔ 7فروری کو بہاولپور اور ناظم آباد جیم خانہ ’بی‘ ناظم آباد جیم خانہ گراؤنڈ پر ،ٹکرائیں گی۔ 12فروری کو پاک سورتی اور پیراماؤئنٹ آصف آباد اسپورٹس گراؤنڈ اور اسی روز ناظم آباد جیم خانہ گراؤنڈ پر ملک اسپورٹس اور ناظم آباد کولٹس آمنے سامنے ہونگے۔13فروری کو بھی 2میچز ہونگے۔ ناظم آباد جیم خانہ گراؤنڈ پر آزاد سی سی اور اسلام جیم خانہ جبکہ اورینٹ سی سی سے آصف آباد اسپورٹس گراؤنڈپر التاج سی سی نبردآزما ہوگی۔ 14فروری کو ناظم آباد جیم خانہ گراؤنڈ پر ناظم آباد ینگسٹرز کا سامنا رضویہ اسپورٹس سے ہوگا۔ 19فروری کو کھیلے جانے والے دو میچز رینجرز سی سی اور بلدیہ جیم خانہ اور الحمرا اور مظہر جیم خانہ بالترتیب ناظم آباد جیم خانہ گراؤنڈ اور آصف آباد اسپورٹس گراؤنڈ پر مدمقابل ہونگی۔ 20فروری کوناظم آباد جیم خانہ اپنے گراؤنڈ پر حیدری کلب سے مقابلہ کرے گی۔ ناک آؤٹ مرحلے کا آخری مقابلہ ناظم آباد جیم خانہ گراؤنڈ پر پریمئر اسپورٹس اور شالیمار سی سی کے مابین کھیلا جائے گا۔جملہ شریک ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے ڈراز کی کاپی زون VIIکے آفس سے وصول کرلیں۔

تعارف: newseditor