پ لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایوارڈ یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار پاکستان سپر لیگ (پی سی ایل) سیزن فور میں امپائرنگ نہیں کریں گے۔دبئی میں14 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل فور کے میچز بین الاقوامی مقابلوں کو سپر وائز کرنے کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے۔علیم ڈار 7 فروری کو جنوبی افریقا روانہ ہوں گے جہاں 13 فروری سے شروع ہونے والا جنوبی افریقا اور سری لنکا کا پہلا ٹیسٹ میچ سپروائز کریں گے۔پاکستان امپائر اس کے بعد 21 فروری سے شروع ہونے والا پورٹ الزبتھ ٹیسٹ میں بھی میدان میں اپنے فرائض انجام دیں گے۔جنوبی افریقا میں 2 ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کے بعد وہ بھارت روانہ ہوجائیں گے ،جہاں وہ 28 فروری سے 10 مارچ تک آئرلینڈ اور افغانستان کے 5 ایک روزہ میچز میں امپائرنگ کریں گے۔افغانستان نے ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد بھارتی شہر ڈیہرڈن اسٹیڈیم کو اپنا ہوم گرائونڈ بنایا ہے،اسی گرائونڈ پر افغان ٹیم 15 مارچ کو آئرلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ بھی کھیلے گی،اس میچ میں بھی امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔پی ایس ایل کے پہلے مرحلے کے مقابلے دبئی شارجہ اور ابوظبی میں ہوں گے جبکہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایونٹ کے 3 اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل سمیت 5 میچز کھیلے جائیں گے۔اس بار بوجہ مصروفیت اپنی امپائرنگ کے جوہر پی ایس ایل میں نہ دکھانے والےعلیم ڈار نے 123 ٹیسٹ،196 ون ڈے انٹرنیشنل اور 43 ٹی 20 میچز میں امپائرنگ کرچکے ہیں۔