بابل اسپورٹس کے سیکریٹری مراد بخش کا رستم بلوچ کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈی ایف اے کراچی ساؤتھ کے سابق سیکریٹری اوربابل اسپورٹس لیاری کے سیکریٹری مراد بخش نے لیاری کی معروف کلب پھول پتی اسٹار کے سیکریٹری رستم بلوچ کے انتقال پر گہر ے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ رستم بلوچ انتہائی ملنسار اور فٹبال کھیل سے والہانہ لگاؤ رکھنے والی شخصیت تھے جن کی سیکریٹری شپ نے پھول پتی اسٹار نے کراچی کی سطح پر بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔جو ان کی فٹبا ل کھیل اور اپنے کلب سے دلی محبت کا واضح دلیل ہے۔ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تعارف: newseditor