پہلا ٹی ٹوئنٹی کیویز نے بھارتی سورمائوں کو شکار کرلیا

ولنگٹن(سپورٹس لنک رپورٹ) نیوزی لینڈ نے بھارت کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ 80 سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ولنگٹن میں کھیلے گئے سیریز کے افتتاحی ٹی ٹونٹی میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹوٹل کو 2019 تک پہنچا دیا۔ نوجوان اوپنر ٹِم سیفرت نے سات چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 84 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔جواب میں انڈیا کی پوری ٹیم ایک سو انتالیس رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ٹِم ساؤتھی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ 80 رنز کی فتح سے میزبان کیویز نے تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل۔

تعارف: newseditor