جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی،عماد وسیم نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

سنچورین(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بڑااعزاز اپنے نام کرلیا۔30سالہ عماد وسیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں12اوورز میں51رنز دے کر17کی اوسط سے3شکار کیے اور اس دوران ان کا اکانومی ریٹ محض4.25رہا جو جنوبی افریقہ سرزمین پرسیریز یا ٹورنامنٹ میں 10سے زیادہ اوورز کرنے والے کسی بھی باؤلر کا بہترین اکانومی ریٹ ہے ، اس سے قبل سابق کیوی کپتان ڈینیئل ویٹوری نے ورلڈ ٹی ٹونٹی 2007ءکے دوران پروٹیز کے دیس میں محض5.33کی اوسط سے رنز دیئے تھے ۔

تعارف: newseditor