خواتین کیخلاف نازیبا بیانات،ہردیک پانڈیا اور کے ایل راہول کیخلاف مقدمہ درج

ممبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی شو کافی ود کرن کے دوران خواتین کے خلاف نازیبا بیانات کرنے پر بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر، بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور کے ایل راہول کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان تینوں کے خلاف یہ مقدمہ جودھپور میں درج ہوا تاہم اب تک یہ مقدمہ درج کرانے والے شخص کا نام سامنے نہیں آیا۔خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے یہ دونوں نوجوان کھلاڑی گزشتہ سال دسمبر میں کافی ود کرن شو کا حصہ بنے تھے۔اس دوران کرن جوہر نے ہاردیک پاڈنیا سے سوال کیا کہ انہیں ان خواتین کے نام کیوں یاد نہیں جن سے وہ کلب میں ملاقات کرتے ہیں، جس پر ہاردیک پاڈنیا کا کہنا تھا کہ ’مجھے انہیں دیکھنا اور غور کرنا پسند ہے کہ وہ کس طرح سے چلتی ہیں، میں بھی تھوڑا بہت سیاہ فام ہوں تو اس لیے مجھے دیکھنا پڑتا ہے کہ وہ کس طرح سے چلتی ہیں‘۔اس کے علاوہ انہوں نے خواتین کے خلاف نازیبا بیانات دیتے ہوئے کہا کہ ’کسی پارٹی کے دوران میرے والدین پوچھتے ہیں میری والی کون سی ہے؟ جس پر میں ہر لڑکی کی جانب اشارہ کرکے بتاتا ہوں کہ یہ والی بھی اور یہ والی بھی، اور وہ کہتے ہیں کہ واہ بیٹا ہمیں تم پر فخر ہے‘۔

تعارف: newseditor