پی ایس ایل فور،چند دن کی دوری پر ،شائقین کرکٹ کی دھڑکنیں تیز

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے سیزن فور کے آغاز میں صرف چھ دن رہ گئے، شائقینِ کرکٹ کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ سیزن فور کے آغاز میں صرف 6 روز باقی رہ گئے، میگا ایونٹ کے لیے ٹیموں کی دبئی آمد شروع ہوگئی۔شائقین کا جوش اور ولولہ عروج پر پہنچ گیا، شائقین پی ایس ایل کے آغاز کا بے صبری سے اتنظار کررہے ہیں، دنیا بھر سے اسٹارز کی کہکشاں دبئی میں سجنا شروع ہوگئی۔کراچی کنگز کے آل راؤنڈ سکندر رضا پی ایس ایل کو یاد گار بنانے کے لیے بے تاب ہیں، میچ کے لیے خوب جم کر پریکٹس کررہے ہیں۔لاہور قلندرز نے بھی دبئی میں ڈیرے ڈال لیے ہیں، ایونٹ میں شریک فرینچائزز کے کھلاڑی مرحلہ وار دبئی پہنچ رہے ہیں، ایونٹ کا آغاز چودہ فروری کو رنگارنگ تقریب کے ساتھ ہوگا۔دوسری جانب چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے گذشتہ روز کہا کہ اس بار آٹھ میچ پاکستان میں ہوں گے، فرنچائز کو تین سال کی محنت کا فائدہ اب نظر آنا شروع ہوگا، ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی آمد سے اچھا پیغام گیا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل انتظامات سے متعلق غور کیا گیا، بورڈ اراکین نے چیئرمین پی سی بی کو بتایا کہ پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ 18 جنوری کو لانچ کیا گیا، پی سی بی کی ٹیم پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے لیے دن رات محنت کررہی ہے۔

تعارف: newseditor