کرکٹر کی میدان میں ہی موت

ولنگٹن(سپورٹس لنک رپورٹ) نیوزی لینڈ میں ایک طرف جہاں ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ میں ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کر دی، وہیں نیوزی لینڈ میں کھیلنے والے ہندوستانی نژاد کرکٹر کی میدان پر ہی موت ہو گئی ہے۔ مرنے والے کھلاڑی کا نام ہریش گنگا دھرن ہے، جو گرین آئی لینڈ کرکٹ کلب کی سکینڈ گریڈ ٹیم کیلئے کھیلتے تھے۔33 سالہ گنگا دھرن کی ڈونیڈن کے سنی ویل اسپورٹس سینٹر پر کھیلے جا رہے میچ میں اچانک طبیعت خراب ہو گئی، انہیں سانس لینے میں پریشانی ہوئی اور وہ زمین پر گر پڑے اور ان کی موت ہو گئی۔جس وقت یہ حادثہ پیش آیا وہ گیند بازی کررہے تھے۔گنگادھرن نے میچ میں صرف دو اوور کی گیند بازی کی۔ گرین آئی لینڈ کرکٹ کلب کے سربراہ جان موئل کے مطابق گنگادھرن ان کے کلب کی سکینڈ گریڈ ٹیم کیلئے کھیلتے تھے۔ موئل نے حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل اس خبر کی تصدیق کرنے کے دوران ٹوٹا ہوا ہے۔ گرین آئی لینڈ کلب کے ہریش گنگادھرن کو ہر کوشش کے بعد بھی بچایا نہیں جاسکا ۔گنگادھرن ٹیم کیلئے بلے بازی اور گیند بازی کی شروعات کرتے تھے ۔ گنگادھرن گرین آئی لینڈ کی طرف سے چھ سیزن سے کھیل چکے تھے۔ ہندوستان کے کوچی کے رہنے والے گنگادھرن پانچ سال پہلے ہی نیوزی لینڈ میں بس گئے تھے۔

تعارف: newseditor