ٹی ٹوئنٹی سیریز،بھارت تیسرا میچ ہار گیا،سیریز کیویز نے جیت لی

ہملٹن (سپورٹس لنک رپورٹ) نیوزی لینڈ نے بھارت کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 4 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں مہمان بھارتی ٹیم 6 وکٹ پر 208 رنز بناسکی۔

بھارت کی جانب سے وجے شنکر 43، کپتان روہت شرما 38 اور رشبا پانٹ 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ کرونال پانڈیا نے 26 اور دنیش کارتھک نے 33 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ 

کیویز ٹیم کے مچل سینٹنر اور ڈیرل مچل نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فاتح ٹیم کے کولن منرو ‘مین آف دی میچ’ اور  ٹم سیفرٹ ‘پلیئر آف دی سیریز’ قرار پائے۔

اس سے قبل میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی تو کولمن منرو نے 72، ٹم سیفرٹ نے 43، کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 30 اور کپتان کین ولیمسن نے 27 رنز بنائے، بھارت کے کلدیپ یادیو نے 2، بھونیشور کمار اور خلیل احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تعارف: newseditor