اتھلیٹکس کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، رائے تیمور خان بھٹی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرورسے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر میجر جنرل (ر ) اکرم ساہی نے پیر کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی اور چیف سپورٹس کنسلٹنٹ شاہد فقیر ورک بھی موجود تھے، ملاقات میںاتھلیٹکس کی ترقی اور فروغ کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہاکہ اتھلیٹکس میں بہت ٹیلنٹ ہے جس کو سامنے لانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، کھلاڑیوں کو جدید سہولتیں فراہم کررہے ہیں تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پاکستان کا نام روشن کرسکیں، اتھلیٹس کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے پنجاب سٹیڈیم میں نیا ٹارٹن ٹریک بچھایا گیا جس سے کھلاڑی اپنے کھیل کو مزید بہتر بنا سکیں گے، اتھلیٹکس کو فروغ دینے کے لئے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان سے مکمل تعاون کریں گے۔
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب انڈر 16کھلاڑی سامنے لانے کے لئے اہم اقدامات کررہا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے جنوری میں7کھیلوں کے تربیتی کیمپس لگائے تھے ان میں اتھلیٹکس کا کیمپ بھی شامل تھا، کیمپ میں اتھلیٹس کو ماہر کوچز نے تربیت دی جس سے ان کے کھیل میں بہتری آئی ہے

اتھلیٹس کو بہترین سہولتیں فراہم کررہے ہیں، اتھلیٹس اپنا ٹیلنٹ دکھائیں انہیں مکمل سپورٹ کریں گے، اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر میجر جنرل (ر )اکرم ساہی نے اتھلیٹکس کے فروغ کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے اتھلیٹکس کا کھیل صوبہ میں پروان چڑھ رہا ہے ، پنجاب سٹیڈیم میں جدید سہولتوں کی فراہمی سے نوجوان اتھلیٹس بہت کچھ سیکھ رہے ہیں، اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان اور سپورٹس بورڈ پنجاب مل کر اتھلیٹکس کے فروغ کے لئے کام کرتے رہیں گے۔


صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی سے امریکن قونصلیٹ کے ڈویلمپنٹ ایڈوائزر یو ایس ایڈ ہارون رحیم نے بھی ملاقات کی جس میں نوجوانوں کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

تعارف: newseditor