کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ 13 فروری کو کھیلا جائیگا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ 13 فروری کو کھیلا جائے گا اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً 6 بجے شروع ہوگا اور اس سلسلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ سے قبل ٹیم کے پریکٹس میچ کو براہ راست دکھانے کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی فرنچائز ‘کوئٹہ گلیڈی ایٹرز’ نے اپنے مداحوں کو ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی کھیل کے میدان سے اپنا کھیل دکھانے کا فیصلہ کرلیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ٹوئٹر’ پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ وہ پی ایس ایل کے افتتاح سے قبل ہونے والے پریکٹس میچ کو براہ راست دکھائیں گے تاہم گلیڈی ایٹرز کی جانب سے یہ میچ ٹی وی پر نہیں بلکہ یوٹیوب پر براہِ راست دکھایا جائیگا۔خیال رہے کہ اس اقدام کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پریکٹس میچ کو لائیو دکھانے والی پاکستان سپر لیگ کی پہلی ٹیم بن جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہی اس پریکٹس میچ کے وقت کی تفصیلات بھی بتائی گئیں جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان 13 فروری کو کھیلا جائے گا اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً 6 بجے شروع ہوگا۔

تعارف: newseditor