پاکستان سپر لیگ فور، پہلا ٹکرائو آج رات گیارہ بجے

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سُپر لیگ 4 کا افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ ٹائٹل ہولڈر ہے اور لاہور قلندرز ٹائٹل جیتنے کا بے چینی سے منتظر ہے۔ لاہور قلندرز میں اے بی ڈی ویلیئرز بھی موجود ہیں جن کا بیٹ چلتا ہے تو بس چلتا ہی رہتا ہے، ان کے ساتھ کوری اینڈرسن اور ڈیوسچ بھی ہیں۔ اس کے علاوہ کارلوس بریتھ ویٹ بھی لاہور میں شامل ہیں۔ان کے ساتھ ہیں پاکستان کے فخر زمان جبکہ بولنگ میں یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی حریف پر بجلی بن کر گریں گے اور ٹیم کی کمان محمد حفیظ کے پاس ہوگی۔دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ محمد سمیع کی قیادت میں متحد ہے، ان کے نائب ہیں شاداب خان پھر ہر بولرز کے لیے بنیں گے چیلنج لیوک رونکی، حسین طلعت، آصف علی اور کیمرون ڈیلپورٹ بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہیں۔اس سے قبل یہ دونوں ٹیمیں پی ایس ایل میں 6 بار مدمقابل آئیں، 3 مرتبہ اسلام آباد نے میدان مارا تو 2 بار بازی جیتی لاہور قلندرز نے جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔آج کون سی ٹیم بازی جیتے گی اس کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے شروع ہوگا اور جیوسوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کرے گا۔

تعارف: newseditor