والد کا سٹیڈیم میں آناخوش قسمتی کا باعث بنا، علی ترین

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین کا کہنا ہے کہ ان کے والد جہانگیر ترین کی آج سٹیڈیم آمد ٹیم کیلئے خوش بختی کا سبب بنی ۔دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کامیابی پر گفتگو کرتے ہوئے علی خان ترین کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی ٹیم کی پہلی کامیابی پر بہت خوشی ہوئی ہے ،ان کے والد جہانگیر ترین کی آج سٹیڈیم آمد ٹیم کیلئے خوش بختی کا سبب بنی،علی ترین کا کہنا تھا کہ ایک موقع پر میچ پھنس گیا تھا تاہم لالہ شاہد آفریدی کے 2 چھکے کمال تھے، علی شفیق جیسے نوجوان کھلاڑی کی کارکردگی بھی متاثر کن تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سے شائقین دبئی آکر ہماری ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

تعارف: newseditor