جونیئر سکواش چیمپئن شپ کل سے پشاور میں شروع ہو گی

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) جونیئر نیشنل سکواش چیمپئن شپ کل 18 فروری سے پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں شروع ہورہی ہے جس کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اس سلسلے میں پاکستان سکاوش فیڈریشن کے نائب صدر اور خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن شپ کے انتظامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ‘چیمپئن شپ میں بوائز انڈر15 اور گرلز انڈر15 اور انڈر9 کے مقابلے ہوں گے‘صوبائی سیکرٹری ایری گیشن اور صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر دائود خان کل سہ پہر تین بجے مقابلوں کا باقاعدہ طور پر افتتاح کریں گے ‘چیمپئن شپ کے چیف آرگنائزر منور زمان ہوں گے جبکہ ان کے ہمراہ پی اے ایف سکواش اکیڈمی کے ہیڈ کوچ اطلس خان اور دیگر کوچز معاونت کریں گے‘قمرزمان نے بتایا کہ مقابلوں کے انعقاد کا مقصد جونیئر کھلاڑیوں کو آنے والے مقابلوں کے لئے تیار کرنا ہے۔

تعارف: newseditor