نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ) بھارت کی پاکستان دشمنی کھل کر سامنے آگئی ،بھارتی اسٹیڈیم سے پاکستانی کرکٹرز کی تصویریں ہٹا دی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے ’مہالی اسٹیڈیم‘ سے پاکستان کیوزیر اعظم و سابق کرکٹر عمران خان، جاوید میاں داد اورشاہد آفریدی کی تصویریں ہٹا ئی گئی ہیں۔اسٹیڈیم انتظامیہ کے مطابق پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن (پی سی ای) کے حکم پر مہالی اسٹیڈیم کے پویلین اور گیلری سے یہ تصویریں ہٹائی ہیں۔پنجاب کرکٹ ایسو سی ایشن کے رکن اجیتیاگی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے پاکستانی کرکٹرز کی تصویریں پلوامہ حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں سے اظہارِیکجہتی کرتے ہوئے ہٹائی ہیں۔واضح رہے کہ 2011ء کے ورلڈ کپ میں اٴْس وقت کے بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے پاکستانی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ مہالی اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھا تھا۔