ساتویں قومی آرچری چمپئن شپ 26فروری سے کراچی میں شروع ہوگی

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ) ساتویں قومی آرچری چمپئن شپ 26فروری سے کراچی میں شروع ہوگی جس میں ملک بھرسے 11ٹیمیں حصہ لیں گی۔چیمپیئن شپ میں مرد، خواتین اور ٹیم ایونٹ کٹیگریز کے مقابلے ہونگے۔پاکستان ا?رچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال خان نے بتایاکہ نیشنل ا?رچری چیمپیئن شپ 26سے 28فروری 2019النادی البرہانی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں منعقدہوگی جس میں پاکستان ا?رمی، واپڈا، پولیس، ہائیرایجوکیشن کمیشن، کسٹم، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام ا?باد اورفاٹا کی ٹیمیں حصہ لیں گی جو 25فروری کو کراچی پہنچیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل چیمپیئن شپ کی تیاریاں مکمل ہیں اوربھرپور مقابلے متوقع ہیں۔

تعارف: newseditor