فٹبال چیمپئنز لیگ: مانچسٹر سٹی نے شیلکے، یوونٹس کو اٹلیٹکو میڈرڈ نے ہرا دیا

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) فٹبال چیمپئنز لیگ میں گروپ ایف کی ٹاپ ٹیم مانچسٹر سٹی نے شیلکے کے خلاف بمشکل فتح حاصل کی، آخری منٹ کے گول نے جتوایا۔ سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم یوونٹس کو اٹلیٹکو میڈرڈ نے دو صفر کی شکست سے دوچار کر دیا۔فٹبال چیمپئنز کے چیمپئن کے لیے تگڑے مقابلے جاری، گروپ ایف کی ٹاپ ٹیم مانچسٹر سٹی کا پری کوارٹر فائنل فرسٹ لیگ میں شیلکے سے جوڑ پڑا۔ سٹی کے آگیورو نے اٹھارہویں منٹ گول کر کے برتری کی دھاک بٹھائی۔جوابی حملے میں بیٹالیب نے پنلٹی پر گول کر کے حساب برابر کر دیا، پہلے ہاف کے اختتام کو ایک اور پنلٹی یعنی گول کے ساتھ یادگار بنا لیا، شیلکے کی دو ایک سے سبقت پر پہلا ہاف ختم ہوا۔دوسرے ہاف کے سنسنی خیز پچاسویں منٹ میں سین نے گول کر کے سکور لیول کیا، انگلش فارورڈ رحیم سٹرلنگ نے آخری منٹ گول کر کے فتح دلائی، سرفہرست ٹیم کی عزت بچائی۔دوسرے میچ میں اٹلیٹکو میڈرڈ اور کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم یووینٹس کا آمنا سامنا، پہلے ہاف تک کوئی گول نہ ہوا، رونالڈو کے پرستار مایوسی کا شکار رہے۔ اٹھہترویں اور پھر تیراسویں منٹ گول کر کے دو صفر کی جیت سمیٹ لی۔ جوشیلے بھڑکیلے میچز سے کھلاڑی ہی نہیں تماشائی بھی محظوظ ہوئے۔

تعارف: newseditor