آٹھویں سندھ سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ مینز ایونٹ بینظیر آباد اور وومینز ایونٹ کراچی کے نام

میرپورخاص(سپورٹس لنک رپورٹ)آٹھویں سندھ سیپاک ٹاکرا مینز اینڈ وومینز انٹرڈویژنل چیمپئن شپ کا ٹائٹل بینظیر آباد کے نام جبکہ وومینز میں کراچی نے ٹرافی حاصل کی ۔مینز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں کراچی نے میرپورخاص کو باآسانی 21-10 اور 21-15 سے شکست دیکر فائنل کیلئے جگہ بنائی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بینظیر آباد نے لاڑکانہ کو 21-9 اور 21-10 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ وومینز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں کراچی نے سکھر کو 21-7 اور 21-12 سے شکست دی دوسرے سیمی فائنل میں میرپورخاص نے حیدرآباد کو 21-16 ،15-21 اور 21-17 سے کامیابی حاصل کی ۔مینز فائنل میں بینظیر آباد نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کو 16-21 ،22-20 اور 21-19 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی جبکہ وومینز فائنل میں کراچی نے میرپورخاص کو 21-14 اور 21-15 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی عبدالرشید پنہور چیئرمین اولڈ میرپورخاص نے ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے ۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بےحد خوشی ہورہی ہے کہ سندھ سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ میں تمام ڈویژن کی مینز اور وومینز کی ٹیموں نے شرکت کی انہوں نے کامیاب ٹورنامنٹ کرانے پر منتظمین کو مبارکباد بھی پیش کی ۔عبدالرشید پنہور نے اپنی جانب سے وومینز ٹیموں کراچی اور میرپورخاص کو نقد انعامات بھی دئیے ۔اس موقع پر کے پی ایس کے اسپورٹس کوآرڈینیٹر اور مقامی صحافی سید منیر علی قادری نے پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکرٹری نوشاد احمد خان کو شاندار ٹورنامنٹ کرانے پر مبارکباد پیش کی بعد ازاں میرپورخاص اولمپک کمیٹی کے سیکرٹری محمد سلیم خان ،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت ،پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نوشاد احمد ،سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عارف حفیظ ،صدر شبیر احمد ،ایسوسی ایٹ سیکرٹری عبدالباسط ،چیئرمین پاکستان سیپاک ٹاکرا سلیکشن کمیٹی عارف وحید خان ،چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی اختر ملک ،سیکرٹری محمد خالد ،اور دیگر نے بھی خطاب کیا

تعارف: newseditor