دبئی: (سپورٹس لنک رپورٹ) انڈین حکومت اور میڈیا کے کھیل سے کھیلواڑ پر چیئرمین آئی سی سی ششانک منوہر نے بھارتی صحافی کی طبعیت صاف کردی ، پاکستان ٹیم پر پابندی کے سوال پر کہا کہ ان کے پاس ایسے فرضی سوالوں کا جواب نہیں۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کرانے میں ناکامی کے بعد بھارت نے ورلڈ کپ میں پاکستان سے نہ کھیلنے کے بہانے شروع کردیئے اور آئی سی سی سے پاکستان کوورلڈ کپ سے باہر کرنے کا مطالبہ کردیا۔اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط میں مطالبہ کیا سابق ورلڈچیمپئن پاکستان کوورلڈکپ سے باہررکھا جائے۔ دوسری جانب سابق کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے دعویٰ کیا بھارت نہیں ہوگا توورلڈ کپ بھی نہیں ہوسکتا۔ خیال رہے آئی سی سی پہلے ہی واضح کرچکا ہے ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ شیڈول کے مطابق سولہ جون کوہی ہوگا۔یاد رہے نٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کرچکی ہے، جس کے تحت یہ ٹورنامنٹ مئی 30 سے جولائی 14 کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ کا پہلے میچ اوول کے میدان پر 30 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے جو 31 مئی کو ٹرینٹ برج پر کھیلا جائے گاواضح رہے کہ پلوامہ خودکش حملے میں 44 بھارتی فوجی مارے گئے تھے جس کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف محاذ کھول دیا، تجارتی پابندی کے ساتھ ساتھ پاکستانی اداکاروں پر بھی بھارتی فلموں میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔