پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر کی بیس بال فیڈریشن آف ملائیشیا کے ڈپٹی پریذیڈنٹ سے آفیشل ملاقات

کوالالمپور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکرٹری جنرل شیخ مظہر احمد نے بتایا کہ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے بیس بال فیڈریشن آف ملائیشیا کے ڈپٹی پریذیڈنٹ ڈاکٹر حنیفہ ایوب جوکہ ممبر ملائیشین یونیورسٹی سپورٹس کونسل /ڈائریکٹر سپورٹس سنٹر پترا یونیورسٹی ملائیشیا بھی ہیں سے پتراجایا یونیورسٹی (Putrajaya University) میں ملاقات کی۔ ڈاکٹر حنیفہ ایوب نے سید فخر علی شاہ اور فخر امیر کاظمی لیگل ایڈوائزر پاکستان فیڈریشن بیس بال کا استقبال کیا۔

انہوں نے سید فخر علی شاہ کو ممبر ایٹ لارج بیس بال فیڈریشن آف ایشیا بننے کی بھی مبارکبا ددی۔شیخ مظہر احمد کے مطابق ڈاکٹر حنیفہ ایوب نے پاکستانی آفیشلز کو یونیورسٹی کیمپس کا دورہ بھی کروایا ۔ خاص طور پر سپورٹس کے لئے دی جانے والی سہولتوں اور انفراسٹرکچر کی پاکستانی آفیشلز نے بہت تعریف کی۔شیخ مظہر احمد نے بتایا کہ مستقبل کے حوالے سے سپورٹس کے وفود کے تبادلے اور مستقبل کے سپورٹس ایونٹس کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ۔ ڈاکٹر حنیفہ ایوب نے سید فخر علی شاہ کو دعوت دی کہ پاکستان بیس بال ٹیم اگست میں پترا جایا یونیورسٹی میں ہونے والے انٹرنیشنل بیس بال ایونٹ میں شرکت کرے ۔

تعارف: newseditor