پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا مداحوں کیلئے بڑا اعلان،ویڈیو دیکھیں

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کا پورا سکواڈ پی ایس فور کے میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گا۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ” پی سی بی اور تمام فرنچائز نے مل کر پاکستان میں شیڈول کے مطابق آٹھ میچز کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے،ماضی کی طرح پشاور زلمی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو سب سے بڑا مقصد سمجھ کر اپنا کردار ادا کرے گی۔پی ایس ایل ٹو فائنل اور پی ایس ایل تھری کی طرح پشاور زلمی کا پورا سکواڈ پی ایس ایل فور میں پاکستان میں میچز کھیل کر پاکستانیوں کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیرنے اور امن کا پیغام دینے میں پیش پیش ہوگا“۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگیا ہے ، لیگ کا فائنل 17مارچ کو نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی، لیگ راؤنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائےگی۔واضح رہے کہ پشاور زلمی نے2017ءمیں قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔

تعارف: newseditor