ڈیوڈ بیکہم کیلئے نیا اعزاز ، اسٹیڈیم کے باہر مجسمہ نصب

لاس اینجلس(سپورٹس لنک رپورٹ) برطانوی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان ڈیوڈ بیکہم کو کھیل میں اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں نیا اعزاز مل گیا ۔گزشتہ روز امریکی میجر ساکر لیگ کے آغاز پر ڈگنیٹی ہیلتھ اسپورٹس پارک میں تقریب منعقد ہوئی کیونکہ ان کے قد آور مجسمے کو لاس اینجلس گلیکسی ایف سی کے فٹ بال اسٹیڈیم کے باہر نصب کیاگیا ہے جس کی شہرہ آفاق اسٹرائیکرنے رونمائی کی۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ وکٹوریہ، کوچ بروس ایرینا ، ساتھی کھلاڑی روبی کین اور دیگر اسپورٹس شخصیات موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ اعزاز ملنے پر انتہائی خوش ہیں کیونکہ اہل خانہ کے ساتھ لاس اینجلس میں انہیں اپنے گھر جیسا ماحول ملا اور وہ یہاں کھیل کے دوران ملنے والے پیار کو فراموش نہیں کر سکتے ہیں ۔

تعارف: newseditor