کراچی آئے بین الاقوامی کرکٹز کو رومن رئیس کی جانب سے بریانی کی دعوت

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے انٹرنیشنل کھلاڑی بھی پاکستانی بریانی کے مداح ہوگئے۔اسلام آبادیونائیٹڈکے کھلاڑی رومان رئیس کی جانب سے ساتھی کرکٹرز کو بریانی کی دعوت دی گئی۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کو بریانی پیش کی گئی جو تمام کھلاڑیوں کو بے حد پسند آئی۔آسٹریلوی کھلاڑی بھی بریانی سے لطف اندوز ہوئے اور ساتھ ہی پان بھی پیش کیے گئے۔غیر ملکی کھلاڑیوں کا کہنا ہےکہ آج انہوں نے پاکستانی بریانی کے مزے بھی چکھ لیے اور وہ رومان رئیس کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو مدعو کیا۔

تعارف: newseditor