صوائی یونیورسٹی میں رنگا رنگ سپورٹس گالا کا انعقاد

صوابی(سپورٹس لنک رپورٹ) صوابی یونیورسٹی میں رنگا رنگ سپورٹس گالا منعقد کیا گیا جس میں طلبا نے مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔سپورٹس گالا کا آغاز رنگا رنگ تقریب سے ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے عاقب اللہ تھے۔ طلبا و طالبات نے اپنی صلاحیتوں کے مظاہرے سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔وائس چانسلر صوابی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر امتیاز نے اس موقع پر کہا کہ ایسی سرگرمیوں سے طلبا کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور نیشنل اور انٹرنیشنل سطح کے کھلاڑی پیدا کرنے کا موقع ملتا ہے۔طلبا نے مختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سب سے خوب داد سمیٹی۔

تعارف: newseditor