خانیوال (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر عالم خان نیازی، جنرل سیکرٹری میاں عبدالباری اور نمائندہ پنجاب چوہدری عبدالجبار نے خانیوال کے رجسٹرڈ کلبوں کے عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ضلع خانیوال کے رجسٹرڈ کلبز متحد ہیں انہوں نے کہا دھاندلی زدہ فیڈریشن جسے فیفا اور اے ایف سی تسلیم ہی نہیں کرتے فیفا کے بنائے ہوئے فیفا گول پراجیکٹ پرکس حیثیت میں آنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ آپ اپنے علاقوں میں اپنے ادھورے پڑے ہوئے سٹیڈیم پر غور کریں فیفا گول پراجیکٹ میں تاخیر بھی آپ لوگوں کی سیاست کی وجہ سے ہوئی انہوں نے کہاکہ پنجاب کے دعویدار پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کا اجلاس بلائیں تو انہیں اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا انہوں نے کہاکہ ایسی شعبد ہ بازیوں سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا وہ کھلاڑیو ں کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر ایسے لوگوں کا مقابلہ کریں گے انہوں نے کہاکہ چند مفاد پرست اور احسان فراموش چن کا فٹ بال میں کوئی کردار نہ ہے اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے انہوں نے کہاکہ آج ہماری کوششوں سے خانیوال کا نام عالمی سطح میں فٹ بال میں جانا جانے لگا ہے انہوں نے کہاکہ جلد ہی فیصل صالح حیات صدر پاکستان فٹ با ل فیڈریشن اور نائب صدر اے ایف سی خانیوال کا دورہ کریں گے اور فیفا گول پراجیکٹ کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے یہ خانیوال کے کھلاڑیوں کیلئے ان کی طرف سے خاص تحفہ ہے جس سے کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کو اُجاگر کرنے کا موقع ملے گا