لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ )کارپوریٹ سیکٹر کی آٹھ ٹیموں کے درمیان جاری پروفیسر مختار احمد بٹ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے رائونڈ کے مزید چار میچز کا فیصلہ ہو گیا ۔ جس میںڈیسکون ،نیٹسول، تھری ڈی موڈلنگ اور سٹوورٹ کامیابی حاصل کر لی۔ماڈل ٹائون کرکٹ کلب نواب میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ڈیسکون نے پی ٹی وی کی ٹیم کو 149 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ڈیسکون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز بنائے۔
محمد مبشر اور سید مجاہد علی نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے سنچریاں سکور کیں۔محمد مبشر نے 114 جبکہ سید مجاہد علی نے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میںپی ٹی وی کی پوری ٹیم 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ڈیسکون کی جانب سے فہیم مختار بٹ نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ڈیسکون کے محمد مبشر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔اسی گرائونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں تھری ڈی موڈلنگ نے ایگزونوبل کو 33 رنز سے شکست دیدی۔تھری ڈی موڈلنگ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے ۔
مدثر راٹھور 68 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ زرغام علی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ایگزونوبل کی ٹیم 138 رنز پر آئوٹ ہو گئی ۔سلمان ڈار نے 64 رنز کی شکست اننگز کھیلی جبکہ جاوید محمد نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر تھری ڈی موڈلنگ کے مدثر راٹھور کومین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ریس کورس کرکٹ گرانڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیٹسول نے آئی سی آئی پاکستان کو 59 رنز سے شکست دیدی۔
نیٹسول نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔خرم بلال 44 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حماد احمد نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔آئی سی آئی پاکستان مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں112 رنز بنا سکی ۔فراز حسن نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ نیٹسول کے فراز حسن کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔اسی میدان میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں سٹوورٹ الیون نے یو بی ایس الیون کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔
یٹسول نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔خرم بلال 44 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حماد احمد نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔آئی سی آئی پاکستان مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں112 رنز بنا سکی ۔فراز حسن نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ نیٹسول کے فراز حسن کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔اسی میدان میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں سٹوورٹ الیون نے یو بی ایس الیون کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔
یو بی ایس الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے۔عمر دراز 43 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ علی ندیم نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔سٹوورٹ الیون نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔عاطف سعید نے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ عامر محمود نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔عاطف سعید میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔