پروفیسر مختار احمد بٹ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ ‘ڈیسکون ، نیٹسول کی پہلے رائونڈ کے میچز میں کامیابی

لاہور ( سپورٹ لنک رپورٹ ) کارپوریٹ سیکٹر کی آٹھ ٹیموں کے درمیان جاری پروفیسر مختار احمد بٹ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے رائونڈ کے مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا ۔ ایل سی سی اے گرائونڈ میں کھیلے گئے میچز میں نیٹسول نے پی ٹی و ی جبکہ ڈیسکون نے ایگزونوبل کو شکست دی ۔ پہلے میچ میں نیٹسول کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررر اوورز میں139 رنز بناسکی ۔محمد بلال 30 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے بنائے جبکہ محمد الیاس نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پی ٹی وی کی ٹیم 131 رنز پر ہمت ہار گئی۔عثمان ظفر نے 58 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جنید جمشید نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔نیٹسول کے سہیل عباسی شاندار کارکردگی پرمین آف دی میچ قرار پائے۔دوسرے میچ میں ڈیسکون نے ایگزونوبل کو 111 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ڈیسکون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔

عثمان وحید 74 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ فرقان علی نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ایگزونوبل کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 133 رنز بناسکی۔شان احمد نے 38 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فہیم مختار بٹ اور وسیم ولیم نے مخالف ٹیم کے دو ،دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر ڈیسکون کے عثمان وحید مین آف دی میچ قرار پائے۔

تعارف: newseditor