زونII’اے‘ ڈویثرن لیگ‘ احمر بن ناصر اور نور ولی کے مابین 168رنز کی رفاقت

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) احمر بن ناصر اور نور ولی کی شاندار سنچریوں نے داؤد اسپورٹس کو کے سی سی اے زونII’اے‘ ڈویثرن لیگ میں الرحمن سی سی کیخلاف 140رنز سے سرخرو کردیا۔ احمر بن ناصر نے 104رنز اور نور ولی نے 100رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ پر 168رنز کی شراکت داری قائم کی۔ جنید نعیم اور ثناء اﷲ نے 3,3کھلاڑیوںکو نشانہ بنایا۔ ٹی ایم سی گراؤنڈ گلبرگ کے سبزہ زار پر داؤد اسپورٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 35اوورز میں2 وکٹوں پر 272رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر آویزاں کیا۔ احمر بن ناصر نے مرشد نواب کے ہمراہ پہلی وکٹ پر 58رنز جوڑے۔ مرشد نواب 23رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ دوسری وکٹ پر نور ولی اور احمر بن ناصر نے 168رنز اسکور کئے۔ احمر بن ناصر 104رنز بنا کر پویلین لوٹے انہوں نے 75گیندوں کا سامنا کیا۔ نورولی 77گیندوں پر 100رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔محمد شہزاد اور وسیم آفریدی نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔جوابی اننگز میں الرحمن سی سی کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے حصول میںمکمل طور پر ناکام رہی اور 24.5اوورز کا سامنا کرکے 132رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فیصل اور محمد شہزاد 23,23رنز اور خضر ارشد22رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کرسکے ۔ دیگر کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔ثناء اﷲ نے 17رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ جنید نعیم نے اتنی ہی وکٹیں 39رنز کے عوض اڑائیں۔ محمد اویس اور عبدالبصیر نے ایک ایک وکٹ پر اکتفا کیا۔محمد شکیل اور محمد ریحان نے ایمپائرنگ کی ذمہ داری نبھائی۔

تعارف: newseditor