کراچی انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ کیلئے ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ٹیم کا اعلان

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آل کراچی انٹرڈسٹرکٹ شہید عبداﷲ مراد فٹبال ٹورنامنٹ ،ملیر میں شرکت کیلئے سیکریٹری ڈی ایف اے سینٹرل سلیم پٹنی نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا جو 17مارچ کو محمدی اسٹیڈیم ملیر پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کی ٹیم کے ساتھ پنجہ آزمائی کرے گی۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جو ٹیم مذکورہ ایونٹ میں حصہ لے گی اسکی قیادت انٹرنیشنل حمید عالم کریں گے اور انکے نائب کی ذمہ داری اریب احمد نبھائیں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں احسن رضا، علی رضا، عامر خان ، ارشد شاہ، ارسلان شاہ، دانیال ا ﷲخان، حفیظ، حسیب بیگ، جمشید، کاشان اقبال، محمود عالم، محمد آصف، محمد دانش علی، محمد مرتضیٰ، محمد مصطفی، محمد شمشاد، نعمان عزیز، اویس علی شاہ،شاہ رخ خٹک، سید اسد عباس اور وسیم علی شاہ شامل ہیں۔ ہارون شیرازی منیجر ، یاسر عرفان ہیڈ کوچ، محسن یوسفزئی، کوچ، اکبر شیخ،گول کیپر کوچ اور خورشید علی شاہ, فزیو ہونگے۔

تعارف: newseditor