پاکستان سپر لیگ فائنل،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 139رنز کا ہدف

کراچی(عبدالرحمان رضا سے) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن  کے فائنل میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 139 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور کی جانب سے کامران اکمل اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسرے ہی اوور میں امام الحق تین رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

میچ کے چوتھے اوور میں کامران اکمل بھی 21 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہو گئے جب کہ صہیب مقود بھی 20 گیندوں پر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، انہیں ڈیوائن براوو نے رلی روسو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

عمر امین نے 38 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ گل نبی نے 9 اور کیرون پولارڈ نے 7 رنز بنائے۔

ڈیرن سیمی 18 اور وہاب ریاض 12 رنز بنا سکے جب کہ کوئٹہ کی جانب سے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے 30 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تعارف: newseditor