کوئٹہ (سپورٹس لنک رپورٹ)کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی وجہ سے قومی ٹیم کو نیاٹیلنٹ میسر آیاہے۔کراچی پریس کلب میں پی ایس ایل فور کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کوئٹہ میں شاندار استقبال پر بلوچستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتاہوں۔سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان سپر لگ کے چوتھے سیزن میں کامیابی ٹیم ورک کی وجہ بنی، دوبار فائنل میں پہنچنے کے بعد ٹیم کی شکست ہوئی مگر اس بار ٹیم کی بہتر کارکردگی کی بدولت کامیابی نصیب ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں بے پناہ عزت دینے پر بلوچستا ن کے وزیر اعلی جام کمال کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہماری ٹیم کا بہت خیال رکھا۔سرفراز احمد نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو بنانے میں ٹیم مینجمنٹ نےاس بار بہت محنت کی تھی جبکہ پی ایس ایل کی وجہ سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں کامیاب انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کا ایک اچھاامیج گیاہے۔کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پریس کلب نےجو عزت دی اس پران کاشکریہ اداکرتا ہوں، کراچی پریس کلب آکر مجھے بہت اچھا لگتاہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہاکہ سرفرازاحمدکی خاص بات ہےکہ وہ پوری ٹیم کوساتھ لےکرچلتےہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کی پوری ٹیم پی ایس ایل میں متحد ہوکر کھیلی، کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتاہے۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2016 اور 2017 میں پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچی تھی جبکہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل فور 2019 میں صرف تین میچز میں شکست ہوئی۔فاتح ٹیم کے شین واٹسن نے لیگ میں سب سے زیادہ 430 رنز بنائےجبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے محمد حسنین نے پاکستان کی ٹیم میں جگہ بنائی۔کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز نےپی ایس ایل فور کے فائنل میں پشاور زلمی کو آٹھ وکٹ سے شکست دی۔