لندن(سپورٹس لنک رپورٹ) ایک سال کرکٹ سے دور رہنے والے آسٹریلوی بیٹسمین سٹیو سمتھ متعدد اعزاز کے مالک بن گئے، ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے کے بعد کینگروز پلیئرز دنیا کے دوسرے تیز ترین 25 سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ کے مطابق سٹیون سمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں 25 سنچریاں بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے ایشز ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنا کر پانچویں آسٹریلوی بلے باز ہونے کا اعزاز بھی پا لیا ہے۔ وہ 2002ء میں میتھیو ہیڈن کے بعد ایشز ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں جڑنے والے پہلے آسٹریلوی کھلاڑی ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ کے خلاف پہلے ایشز ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنا کر کارنامہ انجام دیا۔ سمتھ نے 119 اننگز میں 25 ٹیسٹ سنچریاں بنا کر کوہلی کا تیز ترین 25 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 127 اننگز میں کارنامہ انجام دیا تھا۔
عالمی ریکارڈ پر ڈان بریڈمین کا قبضہ برقرار ہے جنہوں نے محض 68 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ اس کے علاوہ سمتھ ایشز ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے پانچویں آسٹریلوی بلے باز ہیں۔ اس سے قبل ویرن بریڈسلے، آرتھر مورس، سٹیووا اور میتھیو ہیڈن بھی کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔