جشن آزادی کے سلسلہ میں ضلع رحیم یارخان میں مسیحی نوجوانوں کی میراتھن ریس، سندھ ،پنجاب میلہ ملاکھڑا کا انعقاد

ؒلاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی ہدایت پرسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام صوبہ بھر میں جشن آزادی کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں جس میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے، ضلع رحیم یار خان میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آ فیسر محمد اشفاق کی نگرانی میں مسیحی نوجوان کی میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا، ریس بیلجیم چوک سے شروع ہوکر ہولی کراس کیتھولک چرچ پراختتام پذیر ہوئی

میراتھن ریس میں ضلع بھر سے 100سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی،ریس میں پہلی پوزیشن روحیل شہزاد، دوسری شہروز احمد اور تیسری سمیر احمد نے حاصل کی، ریس میں پہلی 15پوزیشنیں حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے، ہولی کراس کیتھولک چرچ میں نوجوانوں نے ملی نغموں پر رقص کرکے آزادی کا جشن منایا، نوجوان قومی پرچم بھی لہراتے رہے، رحیم یار خان کے علاقے سردار گڑھ میں جشن آزادی کے سلسلہ میں سندھ، پنجاب میلہ ملاکھڑا کا بھی انعقاد کیا گیا ، ملاکھڑا کے مہمان خصوصی جام محمد اصغر اور اکمل جعفری تھے

اس موقع پرقومی پرچم اور بیجز شائقین میں تقسیم کئے گئے، جشن آزادی کے سلسلہ میں رحیم یارخان میں انٹر تحصیل لیول فٹ بال ٹورنامنٹ بھی منعقد ہوا، ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ خواجہ فرید ڈگری کالج ڈاکٹر اجمل بھٹی تھے، ٹورنامنٹ میں ہر تحصیل کی ٹیم نے حصہ لیا۔

تعارف: newseditor