ہاکی گول کیپرز کیلئے ٹریننک کیمپ کا آغاز 19 اگست سے ہوگا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)جدید سائنسی تکنیک کے مطابق گول کیپروں کو تیار کرنے کے لئے ، پاکستان ہاکی فیڈریشن چیئرمین سلیکشن کمیٹی منظور جونیر اور خواجہ جنید کی مشاورت سے 19 اگست سے 25 اگست 2019 تک اولمپین شاہد علی خان کی زیر نگرانی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم ، لاہور میں گول کیپرز ٹریننگ کیمپ لگا رہی ہے۔مندرجہ ذیل گول کیپرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شاہد علی خان ، کیمپ کمانڈنٹ کو اسٹیڈیم میں رپورٹ کریں۔مظہر عباس – این بی پی ، وقار یونس – واپڈا ، منیب الرحمن – ایس ایس جی سی ، امجد علی۔ ایس ایس جی سی ، محمد وقار – آرمی ، اکمل حسین۔ واپڈا ، علی رضا ۔پنجاب ، راؤ عادل۔ نیوی، حافظ علی عمیر۔ ایس این جی پی ایل ، عبد اللہ – ایم پی سی ایل۔

تعارف: newseditor