پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سے کرکٹ نہیں کھیلنی پر سیکھنی ضرور ہے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا دوہرہ میعار بے نقاب ہو گیا۔ پاکستان میں سیکیورٹی کو جواز بنا کر میچز نہ کھیلنے والے کھلاڑی غیرقانونی طور پر پشاورمیں پریکٹس کرتے دیکھے گئے ہیں۔افغانستان کے وکٹ کیپر بیٹسمن محمد شہزاد میڈیا سے چھپ کر درخواست کرنے لگے کہ میرے لیے افغان کرکٹ بورڈ میں مسئلہ بن جائے گا ویڈیو نہ بنائیں۔دوسری جانب حکام بے خبر ہیں کہ افغان کھلاڑی کو کس نے پشاور میں کھیلنے کی اجازت دی؟پشاور اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے انکشاف کیا ہے کہ صرف شہزاد ہی نہیں افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی پشاورآ کر کھیلتے ہیں۔یاد رہے افغانستان کی ٹیم نے انگلینڈ میں ہونے والے عالمی کپ میں شرکت کی تھی تاہم وہ اس میگا ایونٹ میں ایک مقابلہ بھی جیت نہ سکی۔اس ٹورنامنٹ کے دوران انجری کو بنیاد بنا کر افغان ٹیم مینیجمنٹ نے وکٹ کیپر سلامی بلے باز محمد شہزاد کو وطن واپس بھیج دیا تھا جس پر انہوں نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے خلاف سازش کی گئی۔