معین علی لارڈز ٹیسٹ سے انگلش ٹیم سے ڈراپ

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے آل راؤنڈر معین علی کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کردیا ہے۔لیفٹ آرم اسپنر جیک لیچ اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو 12 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیاگیا ہے۔ٹیم میں جو روٹ، جوفرا آرچر، جونی بیئرسٹو، اسٹورٹ براڈ، روری برنز، جوز بٹلر، سام کرن، جیک لیچ، جو ڈینلی، جیسن رائے، بین اسٹوکس اور کرس واکس شام ہیں۔آسٹریلیا سے دوسرا ٹیسٹ 14 اگست سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor