کراچی(اسپورٹس رپورٹر)جشن آزادی کے سلسلے میں زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں جارہی جشن آزادی سندھ فٹ سال چیمپئن شپ کے سلسلے میں مزید 4 پری کوارٹر فائنلز کے فیصلے ہوگئے۔زیل پاک ‘ ماڈرن کلب ،ینگ بوائزاورمرادکلب کی کوارٹرفائنل کھیلنے کی حقدار بن گئیں۔ہزارہ‘بلوچ کلب ،ینگ بوائزاورمراد کلب کو شکست کا سامنا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے میڈیا کوارڈنیٹر اور لیثررلیگز پاکستان لمیٹڈ کے لیگز کوارڈنیٹر ریاض احمد نے سیکریٹری سندھ سوکر فٹسال ایسوسی ایشن انوار خانزادہ کی خصوصی دعوت پربحیثیت مہمان خصوصی ان میچوںمیں شرکت کی۔ اپنی مختصرخطاب میں مہمان خصوصی نے انوار خانزادہ ، ڈائریکٹر اسپورٹس ، ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی کو زبردست الفاظ مین خراج تحسین پیش کیا کہ حیدرآباد میں فٹبال عرصہ دراز سے زوال کا شکار ہے ۔آپکی زاتی دلچسپی کے باعث ڈسٹرکٹ حیدرآباد میں کھیلوں کی رونقیں بحال ہیں ۔ جسطرح حیدرآباد اور اطراف کے ڈسٹرکٹ میں فٹبال کلبوں کو متحرک اور فعال کرنے میںآپ نے جو کردارادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے ۔
فٹسال کے فروغ کیلئے جہاں بھی میری خدمات کی ضرورت ہوگی انشاء اﷲ اپنا کردار ادا کروں گا۔آرگنائزنگ سیکریٹری انوارخانزادہ نے ریاض احمد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپکی ٹنڈو جام آمد ہمارے لئے حوصلہ افزائی کا باعث ہے ۔بہت جلد کراچی میں بھی فٹ سال کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔ جسکے لیئے آپ کے وسیع تجربے سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ زرعی یونورسٹی کی سرسبز فیلڈ پر پہلا میچ ذیل پاک حیدرآباد کی ٹیم نے ہزارہ کلب حسین آباد کو 2۔3 سے شکست دی دوسرے میچ میں ماڈرن فٹ سال کلب حیدرآباد نے دلچسپ مقابلے کے بعد پینلٹی کک پر بلوچ کلب ٹنڈوالہیار کو شکست دی تیسرے میچ میں ینگ بوائز حیدرآباد کی ٹیم نے فرنٹر اسٹار حیدرآباد کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی چوتھا میچ ذیل پاک مراد کلب نے شہدا جونیئر ٹنڈوجام کو شکست دی اس موقع پر مہمان خصوصی منیجر لیزر لیگ فٹبال کراچی ریاض احمد سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا جبکہ چیمپئن شپ آرگنائزر انوار حسین خانزادہ نے مہمان خصوصی کوسندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا جب کہ اس موقع پر وسیم عالم، حاجی صغیر راجپوت۔راؤ عتیق الرحمن ، عبدالتوحید عرف چھوٹو سمیت کھلاڑیوں و شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔