ورلڈ انڈر16سنوکر چیمپئن شپ،عمر خان نے سیمی فائنل میں قدم رکھ دیئے

ماسکو (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے عمر خان ورلڈ انڈر۔16اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، پاکستانی کیوسٹ نے پری کوارٹر اور کوارٹر فائنل میں روسی کیوسٹس کو مات دی، پاکستان کے دوسرے کھلاڑی حمزہ الیاس پری کوارٹر فائنل میں مصری کیوسٹ سے ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔روس میں جاری انڈر 16 ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ دو کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کررہے تھے

عمر خان اور حمزہ الیاس گروپ مرحلے میں عمدہ پرفارمنس کے ذریعے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچے تھے۔عمر خان نے پری کوارٹر فائنل میں روس کے کرل زدیوک کو تین۔صفر سے مات دی، پھر کوارٹر فائنل میں میزبان ملک کے ہی آندرے کیراسوف کو چار۔ایک کے فریم اسکور سے زیر کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔حمزہ الیاس ایونٹ میں اپنا سفر جاری نہ رکھ سکے اور وہ پری کوارٹر فائنل میں مصر کے مینا اعواد سے تین۔ایک کے اسکور سے ہار گئے۔

تعارف: newseditor