تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، ، سٹوکس 13 درجے ترقی کے ساتھ کیریئر بہترین 13ویں نمبر پر آ گئے

دبئی۔ (سپورٹس لنک رپورٹ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں ویرات کوہلی بدستور سرفہرست ہیں، ٹام لیتھم 5 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، بین سٹوکس 13 درجے ترقی کے ساتھ کیریئر بہترین 13ویں نمبر پر آ گئے، مارنس لبوشگنی 45 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 37ویں نمبر پر آ گئے، باؤلرز میں پیٹ کمنز بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں، جسپریت بمرا 9 اور کیمر روچ 3 سیڑھیاں چڑھ کر ٹاپ ٹین میں داخل ہو گئے، جوفرا آرچر 40 درجے چھلانگ لگا کر 43ویں نمبر پر آ گئے ہیں، آل راؤنڈرز میں بین سٹوکس نے دو درجے بہتری کے ساتھ دوسری پوزیشن سنبھال لی۔ منگل کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں ویرات کوہلی پہلے، سٹیون سمتھ دوسرے، کین ولیمسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں، دیمتھ کرونارتنے اور جوروٹ 2، 2 ٹام لیتھم 5 درجے ترقی کے ساتھ بالترتیب چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے، ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری بنانے والے بھارتی بلے باز اجنکیا راہانے 10، بین سٹوکس تیسرے ایشز ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں سنچری بنا کر 13، واٹلنگ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری بنا کر 5 درجے ترقی پا کر 11ویں، 13ویں، 27ویں نمبر پر آ گئے ہیں

مارنس لبو شگنی 45 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 37ویں، دھنن جایا ڈی سلوا 10 درجے بہتری پا کر 46ویں، کولن ڈی گرینڈ ہوم 6 سیڑھیاں چڑھ کر 52 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ باؤلرز میں پیٹ کمنز بدستور سرفہرست ہیں، ٹرینٹ بولٹ 2 درجے بہتری کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گئے، بمرا 9 اور روچ 3 سیڑھیاں چڑھ کر بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ہیزلووڈ 3، محمد شامی 2، ایشانت شرما 4، روسٹن چیس 7، جوفرا آرچر 40، گرینڈ ہوم 4، سومر ویلی 6، اعجاز پٹیل 3 اور جیمز پیٹنسن 24 درجے ترقی کے ساتھ بالترتیب 12ویں، 19ویں، 21ویں، 38ویں، 43ویں، 44ویں، 52ویں، 58ویں اور 97ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ آل راؤنڈرز میں جیسن ہولڈر کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، سٹوکس نے 2 درجے ترقی کے ساتھ دوسری پوزیشن سنبھال لی ہے۔

تعارف: newseditor