قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی یونس خان کی والدہ انتقال کرگئیں

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی یونس خان کی والدہ انتقال کرگئیں۔ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر کی والدہ گزشتہ کچھ عرصے سے کافی علیل تھیں اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں۔وہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں

منگل کی صبح رضائے الٰہی سے ان کا انتقال ہوگیا ۔واضح رہے مرد مردان کہلانے والے یونس خان وہ قابل فخر کرکٹر ہیں جنہوں نے دوسری اننگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا بھی ریکارڈ بنایاہوا ہے۔یونس خان نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کھیلنے والے ہرملک کیخلاف سنچری اسکور کی۔ یونس خان نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کیں،وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فاتح کپتان بھی رہے ہیں۔

تعارف: newseditor