پی سی بی کے نئے آئین اور قائمقام الیکشن کمشنرکوکام سے روکنے کیخلاف درخواستیں خارج

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)لاہو رہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین اور قائمقام الیکشن کمشنرکوکام سے روکنے کیخلاف دائر درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیں ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے جمشید حفیظ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔پی سی بی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پی سی بی کے نئے آئین کے نفاذ کے بعد پہلا آئین غیر فعال ہوچکا ہے۔جس آئین کے تحت حکم امتناعی جاری کیا گیا وہ ختم ہوچکاہے۔ختم ہونے ولے آئین کے تحت دائر تمام درخواستیں غیرموثرہونے کی بنا ء پر مستردکی جائیں۔درخواست گزاروں کی جانب سے رخواستیں واپس لینے کی بناء پر خارج کر دی گئیں۔

تعارف: newseditor