لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ میں خواتین کی بڑھتی تعداد سے ان کی کھیل سے لگن کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔قومی خواتینکرکٹاب امپائرنگ کے شعبے میں بھی قسمت آزمارہی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا عزم کررکھا ہے۔جس کا ثبوت امپائرنگ کے شعبے میں بھی قومی خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت ہے۔پی سی بی نیملک بھر میں امپائرز اینڈ میچ ریفریز ورکشاپ کے انعقاد کا آغاز کردیا ہے۔سالانہورکشاپ میں مردوں کے ساتھ ساتھ9 خواتین امپائرز بھی شرکت کررہی ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ 3 روزہ ورکشاپ میں 5 خواتین امپائرز ، جن میں شکیلہ رفیق ، صباحت رشید، ناذیہ نذیر، عافیہامین اور حمیرا فرح ،نے شرکت کی۔