الفا کالج اسپورٹس فیسٹول‘ فٹسال اورکاؤنٹر اسٹرائیک کے مقابلے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) الفا کالج اسپورٹس فیسٹول 2019میں انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگریز کے 10 ڈسپلن میں جملہ کراچی کے طلباء طالبات حصہ لے رہے ہیں۔ اسپورٹس فیسٹیول کے دوسرے دن دونوں الفا کالج اور الفا کور کے دو کیمپسز میںفٹسال اور کاؤنٹرا سٹرائیک (بوائز)انڈر 17اور انڈر19 کے مقابلے منعقد ہوئے ۔ انڈر17فٹسال ایونٹ میں ہیکسز اسکول اور کراچی پبلک اسکول کا مقابلہ 1-1سے برابر رہا۔ انڈر19کے فٹسال ایونٹ میں بحریہ کالج کارساز نے جنریشن اسکول کو 5-6،فاؤنڈیشن پبلک اسکول نے ہیکسز کالج کو 8-0، کارڈوبا نے ایلکوٹ کالج کو 0-10، الفا کالج نے لیاقت میڈیکل کالج کو 0-11، جنریشن اسکول نے کارڈوبا کالج کو 1-2، اسکریپٹرکالج نے لیاقت میڈکل کالج کو 0-13 اور سیڈر کالج نے آغا خان اسکول ، کھارادر کو 0-1سے شکست دی۔ کاؤنٹر اسٹرائیک بوائز کے انڈر17اورانڈر18ایونٹ میں ویری ٹاس اسکولنگ سسٹم نے بی وی ایس کو 2-16، الفا کالج نے ریڈز کالج کو 3-16، الفا ہائی اسکول نے الفاکور کو 5-16، الفا کالج ‘بی‘ نے ایوسینا اسکول کو 0-15 اور ریڈز کالج نے ٹورونٹو اسکول کو 0-15سے شکست دی۔

تعارف: newseditor