اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ سافٹ ٹینس چیمپئن شپ میں برانز میڈل حاصل کرلیا۔چین کے شہر تیزو میں کھیلی جانے والی اس چیمپئن شپ میں دنیا کے 30 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔سافٹ ٹینس ایونٹ میں پاکستان کی طرف سے عباد سرور حسین خان (پاکستان نمبر 1) اور محمد علی، سعد احمد، صاحبزادہ محمد مبین اور سرور حسین نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔پاکستان ٹیم نے پہلے میچ میں ویت نام کی ٹیم سے 0-2 سے شکست کھائی۔ڈبل میں ویت نام کے ٹرین وینچواور ڈونگ مینٹرو کا مقابلہ پاکستان کے عباد سرور اور محمد علی سے تھا دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5-2 سے گیم سے جیتا۔
دوسرے میچ میں پاکستان کے عباد سرور اور محمد نے ڈبل میں ملائیشیا کے کھلاڑیوں کو 3-5 سے شکست دی اور سنگل میں محمد مبین نے 2-5 سے شکست دی اور پاکستان نے یہ میچ 0-2 سے جیتا۔ایونٹ کے دوسرے مقابلے میں پاکستان کا مقابلہ جمہوریہ چیک سے ہوا جسے پاکستان نے 1-2 سے جیتا۔ ڈبل میچ میں پاکستان کے عباد سرور اور محمد علی نے 0-5 گیم میں شکست سے دوچار ہوئے مگر سنگلز میں محمد مبین نے بہت شاندار کھیل پیش کیا اور پاکستان نے 0-5 سے یہ میچ جیتا۔آخری ڈبل میں پاکستان کے سعد احمد اور سرور حسین نے شاندار کھیل پیش کیا اور جمہوریہ چیک کو 2-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔سیمی فائنل میں کمبوڈیا نے پاکستان کو 0-2 سے شکست دی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔نوشاد احمد خان اور منیجر منظور علی نے شاندار کامیابی پر ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔