افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

لکھنؤ(سپورٹس لنک رپورٹ)افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) ہفتہ کو لکھنؤ میں کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کو افغان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ شیڈول کے مطابق فغانستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل (کل) ہفتہ کو لکھنؤ میں کھیلا جائے گا، سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 11 نومبر کو کھیلا جائے گا،

ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز 14 نومبر سے شروع ہوگی، تمام میچز لکھنؤ میں کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم نے افغان ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

تعارف: newseditor