لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)33ویں نیشنل گیمز 2019ء میں شرکت کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب 450کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل دستہ 9نومبر بروز ہفتہ کو پشاور روانہ ہورہا ہے، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عامر جان پنجاب کے دستے کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم سے صبح9بجے رخصت کریں گے،
اس موقع پرڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان بھی ساتھ ہوں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نیشنل گیمز میں پنجاب کے دستے کے شیف ڈی مشن ہوں گے ،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کھلاڑیوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھلاڑیوں کو 33ویں نیشنل گیمز کی تیاری کے لئے بہترین سہولتیں فراہم کی ہیں،
تربیتی کیمپس میں کوچز نے ہر کھلاڑی کو جدید خطوط پر تربیت دی ہے لہٰذا کھلاڑی نیشنل گیمز میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرکے زیادہ سے زیادہ میڈلز جیت کر پنجاب کو فتح دلائیں۔
سپورٹس بورڈ پنجا ب نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی نگرانی میں تمام کھلاڑیوں کو 24اکتوبر سے 8نومبر تک تربیتی کیمپس میں
ماہر کوچز نے جدید خطوط پر تربیت دی ہے۔کھلاڑی جیت کے لئے پرعزم ہیں، تربیتی کیمپ جمعہ کے روز بھی جاری رہے، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں والی بال کے کیمپ میں 14لڑکے، 14لڑکیاں،پنجاب سٹیڈیم میں اتھلیٹکس کے کیمپ میں 15لڑکے، 10لڑکیاں، کبڈی میں 10 لڑکے، رگبی میں 12لڑکے، 10لڑکیاں،نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 22لڑکے، 22لڑکیاں،پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں 15لڑکے، 12لڑکیاں،بیڈمنٹن کے کیمپ میں 6لڑکے، 6لڑکیاں،تائیکوانڈو میں 8لڑکے،6لڑکیاں، کراٹے میں 14لڑکے، 9لڑکیاں شریک ہیں۔