پاکستان کے 7کرکٹرز بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کے 7کرکٹرز آئندہ ماہ ہونے والی بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے،

ڈھاکا کی ٹیم میں تین پاکستانی کرکٹرز شامل ہیں۔بنگلا دیش پریمیئر لیگ 11دسمبر سے 16جنوری تک جاری رہے گی، لیگ میں پاکستان کے 7کرکٹرز بھی ایکشن میں ہوں گے۔کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ڈرافٹ اتوار

کو منعقد ہوئے۔ سابق کپتان شاہد آفریدی، فاسٹ بولر وہاب ریاض اور جارح مزاج بیٹسمین آصف علی ڈھاکا پلاٹون کی نمائندگی کریں گے۔فاسٹ بولر محمد عامر کھلنہ ٹائیگرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔ آل رانڈر محمد نواز

اور فاسٹ بولر محمد عرفان کو راجشاہی رائلز کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ آل رانڈر عماد وسیم چٹاگانگ چیلنجرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔ڈرافٹ کے آغاز سے قبل پاکستان کے آل رانڈر شعیب ملک کا نام فہرست سے نکال دیا گیا تھا جس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

تعارف: newseditor