خیبر ایجنسی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی کی جانب سے کورونا وائرس ریلیف مہم کے تحت خیبر پختونخواہ میں سرگرمیاں جاری ہیں ۔ زلمی فاونڈیشن کے تحت باڑہ کے بعد خیبر ایجنسی میں تین ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ جمعے کو باڑہ میں راشن کی تقسیم کے ساتھ شہریوں کو ماسکس بھی فراہم کیے گئے تھے
زلمی فاونڈیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ جمع کرانے کے ساتھ زلمی فاونڈیشن کی جانب سے خیبر پختونخواہ حکومت کو صوبے کے ڈاکٹرز اور میڈیکل عملے کے لیے ،60ہزار ماسکس اور 100 وائرس پراٹیکٹر سوٹس پہلے ہی فراہم کیے جاچکے ہیں ۔