پی سی بی نے گلوبل میڈیا رائٹس کی فروخت کیلیے اظہاردلچسپی کی درخواستیں طلب کرلیں

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پی سی بی نے گلوبل میڈیا رائٹس کی فروخت کیلیے اظہاردلچسپی کی درخواستیں طلب کرلیں۔پی سی بی نے گلوبل میڈیا رائس کی فروخت کیلیے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلیں۔ وسیع تجربہ اوراچھی ساکھ رکھنے والی کمپنیز کو ٹینڈرز کے لیے دستاویزات اورمزید تفصیلات ارسال کی جائیں گی۔

پی سی بی نے رواں سال نومبرسے مارچ 2023 تک کے ٹی وی، ڈیجیٹل، ویب، موبائل اور آڈیو رائٹس فروخت کرنا ہیں،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بھارت، بنگلہ دیش، یو اے ای، سری لنکا، یورپی، امریکی اور افریقی ممالک سمیت دنیا بھر میں پاکستان کرکٹ کی نشریات کے حقوق شامل ہیں، خواہشمند کمپنیز 16 ستمبر تک بذریعہ ای میل اظہاردلچسپی کی درخواستیں جمع کروا سکتی ہیں۔

تعارف: newseditor